عید اور بھی لزیز

کھجور اور املی کی چٹنی

اجزاء:
  • شکر       1/2 کپ
  • نرم کھجور (گٹھلی کے بغیر)    1/2 کپ
  • املی       1/2 کپ
  • پانی      حسب ضرورت
  • چاٹ مصالحہ    آدھا کھانے کا چمچ
  • سونٹھ    آدھا کھانے کا چمچ
  • نمک   ایک چٹکی

ترکیب:
  • کھجوروں اور املی کو نیم گرم پانی میں آدھا گھنٹہ کے لیے بھگو دیں۔
  • آدھے گھنٹے کے بعد کھجور اور املی نرم گودے میں تبدیل ہوتی نظر آءے تواملی کی گٹھلی الگ کر لیں۔
  • املی اور کھجور کے گودے کو مکسرمیں ڈال لیں۔
  • اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں۔
  • آدھا کپ شکر ڈالیں۔
  • ایک چٹکی نمک ڈال دیں۔
  • چاٹ مصالحہ اورسونٹھ بھی ڈال دیں۔
  • ان تمام اجزاء کو اچھے سے مکس کر لیں۔
  • (مکسر میسر نہ ہو تو انڈا پھینٹنے والے کی مدد سے اچھے سے مکس کر لیں)
  • ان تمام اجزاء کوایک پتیلی میں ڈال لیں اور ایک کپ پانی ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ 
  • اچھے سے پکاءیں اور جوش آنے دیں۔
  • جب پانی کم ہو جاءے اور مواد گاڑھا ہو جاءے تو چولہے سے اتار لیں۔
  • ٹھنڈا ہونے پر استعمال کر لیں۔
  • (اس چٹنی کو ہوا بند جار میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اوراسے دو ہفتوں تک آرام سے استعمال میں لاسکتے ہیں)


Comments