سبزیوں کے کٹلس

 "سبزیوں کے کٹلس "

مواد:

  • 1 چقندر (میڈیم) 
  • 1 گاجر (بڑی)
  •  درمیانے آلو(۲ عدد) 
  • 1 پیاز (چھوٹا)
  • 2 چمچ  کچے بادام
  •  کٹی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ
  • 1/2 چائے کا چمچ زیرہپاؤڈر
  •  1/2 چائے کا چمچ دھنیاپاؤڈر
  •  1/2 چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ
  • سبز دھینا (تھوڑا سا)
  • 4 چمچ کارن فلاور
  • 2 کپ بسکٹ پاؤڈر
  • پانی حسب ضرورت
  • تلنے کے لیے سرسوں کا تیل(یا کوئی بھی کھانے کاتیل) اور 1 عدد انڈا

ترکیب:

  1. پہلےآلو کو ابال اور چھیل لیں۔ چقندر اور گاجر کو تھوڑا سے پانی میں ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔پانی اتنا ہوکہ چقندر اور گاجر اس میں ڈوب جائیں۔ جب سبزیاں  ابل جائیں تو نیچے اتاریں۔
  2. ایک پین میں 2 کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اور بادام کو تل لیں اور  بالکل باریک چوپ کر لیں۔ (جب اسے میش کی ہوئی سبزیوں میں ڈالا جائے تو تھوڑا کرنچی ذائقہ آئے گا) 
  3. سبزیوں کو میش کر لیں۔
  4. پیاز کو باریک چوپ کر لیں اور سبزیوں میں شامل کر لیں۔
  5. چوپ کیے ہوئے بادام بھی ڈال دیں۔
  6. اب اس میں مصالحے ڈال دیں (زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، کٹی ہوئی لال مرچ، چوپ کیا ہوا سبز دھنیا، نمک حسب ذائقہ)
  7. اس تمام مواد کواچھے سے مکس کر لیں۔ 
  8. اس کو کٹلس کی شکل میں بنالیں یا پھر لمبائی کی شکل میں۔ جیسے آپ کو پسند ہو۔
  9.  بسکٹ پاؤڈر پر پھیلائیں ،انڈے کو پھینٹ لیں اور اس میں ڈپ کریں پھر کارن فلاور میں رول کریں دوبارہ انڈے میں ڈپ کریں۔
  10. ایک پین میں تیل گرم کریں اور تمام کٹلس تل لیں ۔جب گولڈن برائون ہو جائیں تو اتار لیں اور گرم گرم کسی بھی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Comments